گورکھپور: اے پی جی عبدالکلام کے انتقال کی خبر ملتے ہی شہر میں ماتم چھاگیا۔
بچے بڑے یا بزرگ ہر کسی کی زبان پر انہی کا نام تھا۔ شہر میں منعقد مختلف پروگراموں میں سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام دو مرتبہ شرکت کرنے گورکھپور آئے تھے۔ تب ہزاروں شہریوں کو ان سے روبرو ہونے کا موقع ملا۔
اور تمام بچوں کو ان کے ساتھ کچھ لمحہ گذارنے کا موقع ملاتھا۔دفع کے حلقہ میں ان کے تعاون کا اشتراءکرتے آج ہر کوئی فخر محسوس کررہا تھا۔
تو کوئی اساتذہ اور سرپرست بھی ان کے کردار پر بحث کرتا دکھا۔ سوشل میڈیا پرعام رائے تھی کہ ملک میں ایسی عظیم شخصیت کو کھودیا ہے۔ جس نے سائنس کے میدان میں ملک کو دفاعی شعبہ میںبہترین خدمات پیش کی۔
ایک ٹیچر کے طور پر نہ صرف طلباءکی رہنمائی بلکہ ان کی بہترین تعلیم کا ذریعہ بنے ۔ اپنے بات چیت کرنے کے طریقے سے وہ سبھی کیلئے سبق آموز بنے رہے۔