بائیس فریادیوں کو مایوس ہوکر لوٹنا پڑا
ہاپوڑ:ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ ہری چندر کی صدارت میں یوم تحصیل کا اہتمام کیا گیا جن میں آئی ۲۷ شکایتوںمیں پانچ شکایتوں کا موقع پر تصفیہ کردیاگیا ۔ بقیہ شکایتوں کو تصفہ کےلئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ۔ منگل کو ایڈینشل ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں منعقد یوم تحصیل میں ان کے سامنے کارپوریٹر کویتا سنگھ نے ناجائز قبضہ ہٹانے ، اچھےجازاہد نے ناجائز قبضہ ہٹوانے ، منڈی پٹیا سدھیر کمار نے بجلی کے تار اونچے کرانے ، شبھرا شیو دیال پورا نے ضعیفی پنشن دلانے ، سکندر پور اندر پال نے تالاب کی صفائی کا مسئلہ ان کے سامنے رکھا ۔ اس کے علاوہ زیادہ تر شکایتیں قبضہ ہٹانے کی رہیں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اوم پال سنگھ ، ایس ڈی ایم شمشاد حسین ، سی او وشال یادو تحصیل دار دلیپ کمار ، اے ای اشوک بھاٹی سمیت محکموں کے افسران موجود تھے ۔