نئی دہلی:دنیا کے 90 عالموں نے ہندوستان سمیت جنوب ایشیا کے پانچ ممالک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بائبل کے پیغامات والی ایک کتاب تیار کی گئی ہے جس کا اجراءکل یہاں نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کریں گے ۔ساتھ ایشیا بائبل کمنٹری کے عنوان سے 1800 صفحات کی اس کتاب کے مدیر اعلی برائن ونٹل نے آج صحافیوں کو بتایا کہ جنوب ایشیائی ممالک میں جہیز، صنعتی امتیازات اور بچہ مزدوری جیسے مسائل کو دیکھتے ہوئے یہ کتاب تیار کی گئی ہے تاکہ ان سماجی برائیوں پر قابو پایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ان جنوب ایشیائی ممالک میں نہ صرف جہیز کا مسئلہ ہے بلکہ لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور استحصال کے مسائل ہیں اور بچہ مزدوری بھی ایک سنگین سماجی برائی ہے ۔ اسے مذہبی طریقے سے بھی دور کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 90 عالموں نے آٹھ سال میں یہ کتاب تیار کی ہے جن میں ہندوستان کے 45 عالم شامل ہیں جن کے پاس پی ایچ ڈی کی سند ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی یہ کتاب آسان انگریزی میں تیار کی گئی ہے لیکن عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے اس کا ہندی، اردو اور تمل میں بھی ترجمہ ہوگا۔