موصولہ رپورٹوں کے مطابق بغداد کے النخیب علاقے کے قریب واقع ایک چیک پوسٹ پر خود کش کار بم دھماکے میں کم سے کم سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ بغداد کے ” العامل” الحسینیہ” اور البیاع” کے علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں- المحمودیہ کے علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو? گئے-
جبکہ صوبہ الانبار کے ایک آپریشنل افسر نے بتایا کہ داعش دہشتگردوں نے ایک کار بم دھماکے کے بعد فوج پر حملہ کر دیا جس کا فوج نے بھی جم کر مقابلہ کیا اور انھیں پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا- ادھر سیکورٹی حکام نے بتایا کہ سنیچر کے دن داعش دہشتگردوں نے بیجینگ آئیل ریفائنری پر آٹومیٹیک ہتھیاروں سے حملہ کیا اور مارٹر گولے پھینکے- ایک فوجی افسر نے بتایا کہ داعش نے شمال کی جانب سے ریفائنری پر حملہ کیا تھا جسے ہمارے جوانوں نے پسپا کردیا-