ہاپوڑ (نامہ نگار)دوشنبہ کی دیررات ہاپوڑ بائی پاس پر کار میں سوار اسلحہ سے لیس بدمعاش نے نوجوان سے کار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ بدمعاشوں کے جانے کے بعد متاثرہ نوجوان نے پولیس کو لوٹ کی اطلاع دی۔ سہ شنبہ کی صبح متاثرہ نوجوان نے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف تھانہ بابو گڑھ میں تحریر درج کرائی ہے۔ پولیس نے تحریر ملنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔ خبر کے مطابق ضلع مظفر نگر کا باشندہ سچن کمار تیاگی کل دیر شام بذریعہ کار ہاپوڑ کے تھانہ سنبھاولی کے گاؤں تگری جارہاتھا۔ جب وہ بابو گڑھ علاقہ کے بائی پاس پر پہنچا تو کار میں سوار بدمعاشوں نے اس کی کار کو اسلحہ دکھا کر روک لیا۔ جس کے بعد بدمعاش سچن سے لگذری کار اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ نوجوان نے کسی طرح پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی اور نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف تھانہ میں رپورٹ دراج کرائی۔