لکھنؤ ۔کسان سنگھرش سمیتی اتر پردیش کے صدر اور سینیر کانگریسی امیر حیدر ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بابا رام دیو راہل گاندھی کا دلت بھائیوں کے گھر جانا تو بند نہیں کر پائیں گے لیکن رام دیو کے یوگ آشرم میں چلنے والے عیاشی کے اڈے تو ضرور بند ہوں گے اور جرائم پروڈکشن فیکٹری اور بھولے بھالے عوام کو ٹھگنے کے جرم میں انہیں اپنے دوست آسارام کے ساتھ جیل میں رہنا ہوگا ۔راہل گاندھی نے ایک غریب دلت کے گھر رات گذار کر جو عزت بخشی وہ اونچ نیچ اور گھٹیا سوچ رکھنے والوں کی بوکھلاہٹ کا سبب ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس سلسلے میں سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بابارام دیو کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی تاکہ آئندہ کسی کی ایسے نازیبا کلمات نکالنے کی جرأت نہ ہو۔ امیر حیدر نے اترپردیش حکومت سے بابارام دیو کو صوبے میںداخلے پر پابندی لگانے اور ان کے آشرم اور بزنس کی جانچ کرانے کے مطالبہ کیا۔