بابری مسجد انہدام کیس میں اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر رہنما کلیان سنگھ لکھنؤ کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کلیان سنگھ کی 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت منظور کرلی۔ کلیان سنگھ کے خلاف بھی اس معاملے میں متعدد دفعات میں الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس معاملے کی سپریم کورٹ کی ہدایت پر روزانہ سماعت ہورہی ہے۔









