باتونی خواتین زیادہ صحت مند رہتی ہیں ۔کہاجاتاہے کہ خواتین سب سے زیادہ بولتی ہیں، خواتین کواس با ت کابرابھی لگتاہے لیکن ماہرین کے مطابق باتونی خواتین صحت مند زندگی گزارتی ہیں ۔ فرانس میں ایک ہیلتھ آرگنائزیشن نے گزشتہ چند سال دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والی تحقیقات کو اکٹھا کرتے ہوئے انسانی طرز زندگی کے حوالے سے بہت سی مفید عادات کا پتہ چلایا ہے ۔ ادارے کی طرف سے کچھ ایسے کاموں کی ایک فہرست پیش کی گئی ہے جو بظاہر ناپسند یدہ ہونے کے باوجودمفید ہو تے ہیں ۔ ان کاموں میں دوستوں اورعزیزرشتہ دار سے بڑھا چڑھا کر باتیں کرنا یعنی گپیں مارنا سب سے مفید فعل قراردیا گیا ہے ماہرین کے مطابق یہ عادت خواتین کی صحت کے لئے زیادہ مفید ہے کیونکہ اس سے وہ اپناکتھا رسس زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتی ہیں ۔ ماہرین نے دوستوں کے جھرمٹ میں بے تکلفانہ باتیں کرنے کو مفید ترین عادت قرار دیا ہے کیونکہ دوستوں یا بہن بھائیوں کے پاس بیٹھ کر گپیں ہانکنے ’ بات بات پر قہقہے لگانے اور بے مقصدباتیں کرنے سے ذہنی طور پر سکون حاصل ہوتاہے ۔ ماہرین نے یہ بھی واضح کیا کہ لڑکوں میں زیادہ دیر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنے سے بعض اوقات پریشانیاںبڑھتی ہیں کیونکہ لڑکوں اورمردوں کی بحث کے موضوعات کھیل اورسیاست وغیرہ کے گردزیادہ گھومتے ہیں جس کے باعث ان میں تلخ کلامی بھی ہو سکتی ہے دوسری طرف خواتین کی باتوں میں موسم ، بچوں اورفیشن وغیرہ کا ذکر زیادہ ہوتاہے اوریوں وہ خود کوذہنی طورپر زیادہ فریش محسوس کرتی ہیں۔ اس رپورٹ میں دیگرجن ناپسند یدہ مگرصحت مندعادات کا ذکرکیا گیا ہے ان میں غصے کے دوران اونچابولنااورچیخنا بھی شامل ہے جو غصے کی شدت کو کم کر دیتا ہے خواتین کے لئے حد سے زیادہ سجنا سنورنابھی مناسب نہیںسمجھا جاتا تا ہم یہ عادت خواتین کو نہ صرف اعتماددیتی ہے بلکہ ان کے اندر ایک مثبت توانائی بھی پیدا کرتی ہے ۔