نئی دہلی، 4 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر تندو تیز حملہ کرتے ہوئے کہا کہ باتیں تو ‘‘میک ان انڈیا’’ کی کرتے ہیں لیکن سوٹ ودیشی پہنتے ہیں۔مسٹر گاندھی نے جہانگیر پوری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کی حکومت نے ‘‘میک ان انڈیا’’ کی مارکیٹنگ پر کروڑوں روپئے بہا دیئے لیکن ملک کے لوگوں کو کیا ملا۔ مسٹر مودی ملک کے لوگوں کو تو میک ان انڈیا کی نصیحت دیتے ہیں لیکن سوٹ پہنتے ہیں ‘‘میڈ ان یو کے ’’ اور وہ بھی دس لاکھ روپئے کا۔کانگریس نائ
ب صدر نے کہا کہ مسٹر مودی نے وعدے تو بڑے بڑے کئے لیکن پچھلے سات مہینوں میں عام آدمی اور غریبوں کا کوئی بھلا نہیں ہوا۔ فائدہ ہوا تو مسٹر مودی کے چار پانچ صنعت کار ساتھیوں کا۔ انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمت 140 ڈالر سے 40 ڈالر پر آگئی ہے لیکن نہ تو مہنگائی کم ہوئی ہے اور نہ ہی لوگوں کو اس کا فائدہ ملا ۔ انہوں نے کہا کہ آخر یہ پیسہ کہاں جارہا ہے ۔