لندن(بھاشا) ایک تحقیق کے مطابق ہر روز مٹھی بھر بادام کا استعمال دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بادام کھانے سے دل کی خون پہنچانے والی نسیں صحت مند رہتی ہیں۔ برطانیہ میں ایشٹن یونیورسٹی کے تحقیق کنندگان نے اپنی تحقیق میں پایا کہ بادام کھانے سے خون میں اینٹی ایکسی ڈنٹ کی مقدار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے جس کے سبب بلڈپریشر بڑتاھے اور خون کے دورانیہ بہتری آتی ہے تحقیق کاروں کے مطابق اس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے بادام سے پر غذا صحت کے لئے فائدہ مند ہوتی ہے۔یہ تحقیق ایشٹن یونیورسٹی میں بایو میڈیکل سائنس کے پروفیسر اور اسکول آف لائف اینڈ ہیلتھ سائنسس میں کارگزار ڈین پروفیسر ہیلن گریفتھ کے قیادت میں کیا گیا تھا۔ تحقیق کے دوران محققین نے صحت مند نوجوانوں، ادھیڑ عمر کے لوگوں اور قلب کی بیماریوں میں مبتلا نوجوانوں کے گروپوں درمیان قلیل مدت کے لئے بادام والی غذا کے اثرات سلسلے میں تحقیق کی تھی۔ تحقیق میں ہائی بلڈپریشر یا زیادہ وزن والے لوگوں
کو بھی شامل کیا گیا تھا۔