ممبئی ۔باربی ڈول کترینہ کیف اس وقت عروج پر ہیں اور اب تو انہوں نے دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑہ کو ایک اور میدان میں شکست دے دی ہے اور وہ ہے مادام تساؤ کے تاریخی میوزیم میں جگہ بنانا۔لندن کے مادام تساؤ میوزیم نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ کترینہ کیف کا مومی مجسمہ 2015 میں بولی وڈ گیلری میں جگہ حاصل کرلے گا۔ہر سال مادام تساؤ کی جانب سے آن لائن سروے کی بنیاد پر عالمی فنکاروں کے مجسموں کی تیاری کا تعین کیا جاتا ہے اور رواں برس کترینہ نے اس معاملے میں دپیکا اور پریانکا چوپڑہ سمیت دیگر کو شکست دی ہے۔معروف میوزیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کترینہ آئندہ سال دنیا کے بہترین فنکاروں کے ساتھ جگہ بنالیں گی۔کترینہ کیف بھی اس اعزاز پر کافی پْرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میں بہت خو
ش ہوں اور خاص طور پر فیصلہ سازی کے عمل میں میرے پرستاروں کی شمولیت اسے مزید اسپیشل بناتی ہے۔مادام تساؤ کے بیس افراد کی ٹیم کترینہ کیف کا مجسمہ تیار کرے گی جو ڈیڑھ لاکھ برطانوی پاؤنڈ کی لاگت سے تیار ہوگا اور آئندہ برس موسم بہار میں اسے نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔مادام تساؤ میں سب سے پہلے بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے مومی مسجمے کو 2000 میں جگہ ملی تھی، جس کے بعد ممبئی فلم نگری کے مجموعی طور پر چھ اداکار یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں جن میں شاہ رخ خان، ایشوریہ رائے، ریتک روشن، سلمان خان اور کرینہ کپور شامل ہیں۔