نئی دہلی:قومی راجدھانی میں کل تیز آندھی کے بعد آج صبح سے ہو رہی بارش سے کئی دنوں سے گرمی سے پریشان دہلی کے باشندوں کو راحت ملی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم از کم درجہ حرارت 23 ڈگری سلیسئیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری اور کل درج کئے گئے درجہ حرارت سے ایک ڈگری کم ہے ۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے تک8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ رج علاقے میں 5 اعشاریہ 8ملی میٹر اور صفدر جنگ میں4 اعشاریہ 9ملی میٹر بارش درج کی گئی۔
محکمہ کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری کے ارد گرد رہنے کا امکان ہے ۔