فتح پور:بھادو ماہ میںموسلا دھار بارش ہوتی رہتی ہے۔ لیکن اس مرتبہ بارش کی بات تو دور آسمان سے بادل تک غائب ہیں۔ کسانوں کے منہ سے صرف مایوسی کی ہی بات نکل رہی ہے۔ ربیع کی فصل ژالہ باری کے سبب تباہ ہو گئی ۔ ضلع میں ہزاروں ہیکٹیئرفصل کا نقصان ہوا۔ اب خریف کی فصل بارش نہ ہونے سے برباد ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں دھان ، مکا ، جوار، باجرا، اورد ، مونگ ، مونگ پھلی ، ارہر اور تلی سمیت دیگر فصلوں کی بوائی کی گئی ہے۔ بارش کا حال یہ ہے کہ اگست ماہ ختم ہو گیا۔ اور ستمبر بھی ختم ہونے والا ہے لیکن بارش کی دور دور تک امید نہیں دکھ رہی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کی فصل برباد ہو رہی ہے ۔
ضلع میں مویشی چوروں کا گروہ سرگرم
کوشامبی:ضلع کے مختلف تھانہ حلقوںمیں اس وقت مویشی چور سرگرم ہے۔ اطلاع کے بعد بھی ضلع کی پولیس مویشی چوری کا انکشاف کرنے میںناکام ہے۔ تازہ معاملہ سینی تھانہ حلقہ کے نگیا مئی کا ہے۔ جہاں بیس اور اکیس ستمبر کی درمیانی شب مویشی چوروںنے دو بھینسیں اور ایک پڑیارات میں کھول لے گئے ۔ اور مویشی مالک گھر میں سوتے رہے ۔ اطلاع کے مطابق اشتیاق احمد باشندہ نگیا مئی گاو¿ں تھانہ سینی کی دو بھینسیں چوروںنے چرا لی۔ کافی تلاش کے بعد بھی بھینسوں کا کچھ پتہ نہیں چل پایا۔ بھینس مالک نے تھانہ سینی میں بھینس چوری کی اطلاع دی ہے۔