ڈربن ۔کنگز میڈ میںکھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ مقابلے میں ٹیم انڈیا نے چار وکٹ کے نقصان پر دوسودس رن بنا لئے ہیں۔ کیریز پر وراٹ کوہلی موجود ہیں اور وہ دس رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ اسٹین نے جوہانسبرگ میں کئے گئے خراب مظاہرے کو آج یہاں سدھار لیا۔ انہوںنے پجارا کے بعد سنچری کے قریب پہنچے مرلی وجے کو آئوٹ کردیا وجے اٹھارہ چوکوںکی مدد سے 97رن بنا چکے تھے۔ لیکن اسٹین کی پانچویں گیند ان کی اننگ کا خاتمہ بنی اور وہ اپنے کیرئیر کی چوتھی ٹسٹ سنچری سے محروم رہ گئے ۔ اگلی ہی گیند پر اسٹین نے کیریز پر آئے نئے بلے باز روہت شرما کو کلین بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی ۔ پجارا نے دن کا آغاز چوکے کے ساتھ کیا لیکن وہ اپنی اننگ کو سنچری میں تبدیل نہیں کرسکے۔ ڈیل اسٹین نے مہمان ٹیم کو دن کاپہلاجھٹکا دیتے ہوئے پجارا کو اپناشکار بنایا۔ ایک سو چالیس کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آتی گیند کو پجارا صحیح ڈھنگ سے نہیں کھیل سکے۔ فل لینتھ گیند کو ڈرائیو کرنے کی ناکام کوشش میں وہ وکٹ کیپر اے بی ڈیولیرس کو آسان کیچ تھما بیٹھے۔ پجارا نو چوکوںسے 70رن کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹے ۔ آئوٹ ہونے سے قبل پجارا نے مرلی وجے کے ساتھ دوسرے وکٹ کیلئے ایک سو ستاون رن کی شراکت داری نبھائی۔ جنوبی افریقہ میں ہندوستانی جوڑی کے ذریعے دوسرے وکٹ کیلئے کی گئی یہ اب تک کی دوسری سب سے بہترین ساجھے داری تھی ۔ پجارا اور مرلی وجے سے قبل راہل دراوڑ نے دیپ گپتا داس کے ساتھ 2001میں دوسرے وکٹ کیلئے ایک سو اکہتر رن کی شراکت داری نبھائی تھی۔دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن کا پہلا سیشن پوری طرح بارش کی نظر ہوگیاتھا دوسرے سیشن کے تیس منٹ خراب ہونے کے بعد دوبارہ کھیل شروع ہوسکا۔