لندن: لندن میں واقع بارکلیز کے ہیڈ کوارٹرز میں چپل اور جینز پہن کر آنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ حال ہی میں چارج سنبھالنے والے چیئرمین میک فارلین کی جانب سے جاری ٹوٹیفکیشن کے مطابق بارکلیز گروپ کا ہیڈ کوارٹرز دنیا بھر میں ایک مثالی عمارت ہے، جہاں مستقل بنیادوں پر اعلیٰ شخصیات آتی رہتی ہیں، اس لئے ملازمین کو چاہیے کہ وہ ادارے کی بہتر طور پر نمائندگی کریں اور ننگی ایڑھیوں اور جینز پہن کر آفس نہ آئیں۔
ویک اینڈ پر ملازمین کو رعایت دی گئی ہے مگر ان دنوں میں بھی چپل پہننے پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہیڈ کوارٹرز کے ماحول اور کلچر میں اور کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔