بارہ بنکی(نامہ نگار)اترپردیش کی اکھلیش یادو حکومت جہاں ریاست کے طلباء کو مفت لیپ ٹاپ تقسیم کرکے واہ واہی میں مصروف ہیں وہیں ضلع بارہ بنکی کی چھ تحصیلوں کی ٹریزریوں میں تقریبا ۵۵۹بچے ہوئے لیپ ٹاپ خراب ہورہے ہیں ریاستی حکومت نے ضلع کے بارہویں جماعت کے پاس طلباء کو تقسیم کرنے کیلئے ۱۸۹۶۱لیپ ٹاپ بھجوائے تھے جن میں سے ۱۸۴۰۲لیپ ٹاپوں کی تقسیم ضلع کی متعدد تحصیلوںمیں کردینے کے بعد بچے ہوئے ۵۵۹لیپ ٹپوں کو ضلع کی متعددتحصیلوں کی ٹریزریوں میںر کھ دیا گیاتھا۔بچے ہوئے لیپ ٹاپ کو رکھے ہوئے تقریبا ایک برس
سے اوپر کا عرصہ ہوجانے کی وجہ سے لیپ ٹاپوں کے خراب ہوجانے کی امید میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔نواب گنج تحصیلدار کا کہنا ہیکہ ان کی تحصیل میں سب سے زیادہ چارسولیپ ٹاپ رکھے ہوئے ہیں۔جن کو ڈی آئی اوایس کو تقسیم کرانا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع اسکول انسپکٹرمسٹرسنگھ کا کہنا ہے کہ بچے ہوئے لیپ ٹاپ کل نااہل طلباء کے ہیں جو بارہویں جماعت کے بعد اگلی جماعتیں فیل ہوگئے یا ان کے اسکولوں نے ان کو غیر حاضر ہونے کا اعلان کردیاتھا
۔ضلع اسکول انسپکٹر نے بتایاکہ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ چیف سکریٹری تعلیم کو بچے ہوئے لیپ ٹپوں کے سلسلے میں اطلاع دے دی گئی ہے۔انتظامیہ سے ہدایت آنے تک لیپ ٹپوں کوضلع میں محفوظ رکھنے کیلئے کہاگیا ہے۔لیپ ٹاپ کے خراب ہونے کے اندیشہ سے روشناس ہوکر انتظامیہ کو دوبارہ روشناس کرادیا جائے گا۔ضلع اسکول انسپکٹرکا کہنا ہے کہ ریاست کے زیادہ تر اضلاع میں بچے ہوئے لیپ ٹاپ رکھے ہیں جن کو تقسیم کرنے کیلئے حکومت اہل طلباء کاانتظارکررہی ہے۔