بارہ بنکی (نامہ نگار)کچہری کیمپس میں اودھ ایڈوکیٹ ویلفیئر سوسائٹی اترپردیش کے صدر نتیش کمار مشرا کی قیادت میں بجلی تخفیف کے سلسلہ میں ایک جلسہ منعقد ہوا۔جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ۶جون کوبجلی تخفیف کی مخالفت میں پرامن طریقہ سے دھرنا ومظاہرہ کیا جائے گا۔مسٹر مشرا نے کہا کہ سوسائٹی کے ذریعہ مسلسل بجلی تخفیف ودیگر عوامی مسائل کے سلسلہ میں عرضداشت دی گئی تھی لیکن ضلع انتظامیہ کی جانب سے مثبت کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بجلی تخفیف سے عام آدمی بھی پریشان ہوگیا ہے جبکہ مین پوری ،اعظم گڑھ، قنوج، بدایوں وغیرہ اضلاع کو اہم شخصیات کا ضلع اعلان کرتے ہوئے ۲۴گھنٹے بجلی فراہم کرائی جارہی ہے یہاں تک کہ بنارس میں بھی ۲۴گھنٹے بجلی فراہمی کی جارہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بارہ بنکی ضلع کے لئے یہ بندوبست کیوں نہیں کیا جار ہا ہے۔مذکورہ بندوبست کو برقرار رکھنے کے لئے علامتی دسواں،تیرہویں کا پروگرام منعقد کیا جارہاہے۔اس موقع پر اودھ ایڈوکیٹ ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعہ بارہ بنکی ضلع میں ۲۴گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔اس کی اطلاع ضلع مجسٹریٹ وایس ڈی ایم نواب گنج کو تحریری طور پر دے دی گئی ہے۔جلسہ میں پون کمار مشرا،انل،یوگیش،وجے پا نڈے، عامر، ستیش سنگھ کے علاوہ آدرش شریواستو
، وویک رگھوونشی اور آلوک کمار وغیرہ ایڈوکیٹ موجود تھے۔