بارہ بنکی(نامہ نگار)پارلیمانی حلقہ یوتھ کانگریس نے آرٹی اوچوراہا پر مودی کے بجٹ کاپتلانذرآتش کیا۔ اس کے علاوہ یوتھ کانگریس کارکنان نے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹیلی کا گاندھی آشرم کے سامنے پتلا نذرآتش کیا۔ کارکنان نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں اس سے زیادہ خراب بجٹ کبھی کسی حکومت نے پیش نہیں کیا۔ بی جے پی اورمودی جس طرح بڑی باتیں اورجھوٹے وعدے کرکے کامیاب ہوئے تھے اورخود کو غریبوںکا رہنمابتایاتھا ان سب باتوں کی قلعی بجٹ نے کھول دی ہے۔بجٹ میں صرف صنعت کاروں کا خیال رکھاگیاہے۔ مذکورہ باتیں ریاستی جنرل سکریٹری اکھلیش ورما نے کہی۔ پارلیمانی حلقہ اجے راوت نے کہا کہ ریل بجٹ سے عوام کو امیدیں تھیں کہ ریل کرایہ میں راحت ملے گی لیکن ریلوے وزیرنے غریبوںکو
راحت دینا تو دور انھیں پریشان کرنے کی بات کی ہے۔