نئی دہلی (وارتا) بازارمیں نئے آلو کی آمد بڑھنے کے ساتھ ہی اس کی تھوک میںخاصی قیمتوں گرواٹ دیکھی جاری ہے۔ حالانکہ کھلے بازار کے دام ابھی انتے نیچے نہیں آئے ہیں ۔ تھوک منڈی میں تھوک آلو کی قیمت ۱۲سے ۱۵ روپئے فی کلو بتائی جارہی ہے۔ جبکہ کھلے بازارمیں یہ اب بھی ۲۵ سے ۳۵ روپئے فی کلو کے درمیان قائم ہے۔ ایشیا کی سب سے بڑی منڈی آزاد پور منڈی کے صدر راجیندر شرما نے یونیوارتا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے آلو کی آمد میں تیزی آنے لگی ہے اور آئندہ آٹھ دس روز میں یہ کافی مقدارمیں آنے لگے گا۔ انھوںنے بتایا کہ نیا آلو فی الحال پنجاب کی جانب سے آرہا ہے اور آئندہ کچھ روز میں ہریانہ اور اترپردیش سے بھی آلو کی آمد شروع ہونے کی امید ہے۔ اس کے بعد کچھ روز میں اس کی تھوک قیمت ۱۰ روپئے فی کلو سے بھی نیچے آنے کی امید ہے۔