ممبئی (بھاشا)بازار میں آج مسلسل پانچویں دن بھی تیزی جاری رہی اور ممبئی شیئر بازار کا سنسکس ۶۰ء۱۲۵پوائنٹ اضافے کے ساتھ ۹۷ء۲۲۳۳۹کے نئے ریکارڈ پر بند ہو ا۔کارو بار کے دوران ایک وقت یہ تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیاتھا ۔غیر ملکی فنڈ کی خریداری سے ۳۰شیئروں والا سنسکس کاروبار کے دوران ریکارڈ ۹۷ء۲۲۳۶۳پوائنٹ تک چلاگیا ۔لیکن بعد میں یہ کچھ نیچے آیا اور ۶۰ء۱۲۵پوائنٹ اضافے کے ساتھ ۹۷ء۲۲۳۳۹پوائنٹ پر بند ہوا ۔
وہیں نیشنل اسٹا ک ایکسچینج کا نفٹی بھی ۱۵ء۵۴پوائنٹ یا ۸۲ء۰فیصد بڑھ کر ۹۰ء۶۶۹۵پوائنٹ کی ریکار ڈ سطح پر بند ہوا ۔کاروبار کے دوران یہ ۶۰ء۶۷۰۲پوائنٹ تک چلاگیاتھا ۔بی ایس ای کے ۳۰شیئروں میں سے ۱۹شیئرمنافع میں رہے ۔ایس بی آئی ،انفوسس ،ریلائنس انڈسٹریز اور ٹاٹاپاور کے شیئرمنافع میں رہے ۔