نئی دہلی (بھاشا) محدود فراہمی کے درمیان اسٹاکسٹوں اور برآمد کنندگان کی مانگ بڑھنے سے دہلی اناج بازار میںآج باسمتی چاول کی قیمتوں میں تیزی آئی۔ محدود کاروبار کے دوران معمولی خریداری کے سبب دیگر اناجوں کی قیمتیں معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد پہلی سطح پر بند ہوئیں۔ وہیں دال بازار میں آج موٹھ کی قیمتوںمیں ۱۰۰ روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی۔ محدود کارو بار کے دوران معمولی خریداری کے سبب دیگر اجناس کی قیمتیں معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد پہلے کی سطح پر بند ہوئی۔
بازارذرائع کے مطابق موٹھ کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۵۲۰۰:۴۹۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ اس کے علاوہ مقامی مانگ بڑھنے سے دہلی تیل بازار میں آج سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں ۵۰ روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی۔ بازار ذرائع کے مطابق سرسوں ایکسپلر تیل دادری کی قیمت ۵۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۷۱۰۰ وپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ ناریل تیل کی قیمت ۵۰ روپئے کی تیز
ی کے ساتھ ۲۷۰۰:۲۶۵۰ روپئے فی ٹین بند ہوئی۔