نئی دہلی۔پیدا وار علاقوں کے محدودآمد کے درمیان اسٹاکسٹوں کی مسلسل خریداری سے دہلی اناج بازار میں باسمتی چاول کی قیمتوں میں تیزی کا رخ رہا ۔مانگ بڑھنے سے غیر باسمتی چاول ، مکا اور جو کی قیمتوں میں بھی تیزی آئی ۔ قومی دارالحکومت میں باسمتی چاول عام اور پوسا قسم ۱۱۲۱ کی مانگ رہی اور قیمتیں بڑھ کر بالترتیب ۸۵۰۰:۸۹۰۰ روپئے اور ۸۳۰۰:۸۹۰۰ روپئے فی کوئینٹل ہوگئیں جو پہلے بالترتیب ۷۹۰۰:۸۰۰۰ روپئے اور ۷۶۰۰:۸۱۰۰فی کوئینٹل تھیں ۔ وہیں کرانہ بازار میں آج کمزوری کا رخ دکھائی دیا ، کاروبار کے درمیان سیاہ مرچ اور زیرہ کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ۔ سیاہ مرچ کی قیمت دس روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۴۹۰ : ۶۴۰ روپئے فی کلو گرام پر بند ہوئی ۔ چتی دار ، کلر روبن ، بولڈ اور ایکسٹرا بولڈ جیسی چھوٹی الائچی کی قسموں کی قیمت ۱۰-۱۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۶۷۰:۷۷۰ روپئے ، ۶۱۰:۷۱۰ روپئے ،۶۶۰:۷۱۰ روپئے ، ۶۶۰:۷۱۰ روپئے اور ۸۱۰ :۹۱۰ روپئے پر بند ہوئی ۔ کلونجی کی قیمت بیس روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۷۳۰ : ۸۳۰ روپئے فی کلو گرام رہ گئی ۔
اس کے علاوہ تیل بازار میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رخ دکھائی دیا ۔ بازار ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بازار میں پام تیل کی قیمت میں ۸ ماہ سے بھی زیادہ عرصے کے دوران سب سے زیادہ ہفتہ وار گراوٹ درج ہوئی ۔ جس سے دیگر تیلوں کی قیمتوںپر دبائو بڑھ گیا اس درمیان ملیشیا ڈیری ویٹو ایکسچینج میں پام تیل کی قمت ۶ء۴ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۷۸۸ ڈالر فی ٹن رہ گئی ۔وہیں دال بازار میں موٹھ اور مونگ کی قیمتوں میں تیزی آئی جبکہ چنا اور راجما میں گراوٹ دیکھنے کو ملی ۔ بازار ذرائع کے مطابق موٹھ کی قیمتیں دو سو روپئے کی تیزی کے ساتھ ۴۲۰۰ :۴۵۰۰ روپئے فی کوئنٹل ہوگئیں ۔