لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ٹھاکر گنج علاقہ میں صارفین کو جلد ہی بہتر بجلی فراہمی ملے گی اس کیلئے رادھا گرام پمپنگ اسٹیشن کے نزدیک ۱۱؍۳۳ کے وی بجلی سب اسٹیشن بننے کا کام شروع ہو گیا۔ ریاستی وزیر ٹکنالوجی ابھیشیک مشرا نے سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ایم ڈی اے پی مشرا سمیت کئی دیگر افسر موجود تھے۔
سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ابھیشیک مشرا نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ لوگوں کو معقول اور بہتر بجلی ملے۔ اس کیلئے حکومت مسلسل اس طرح کے بجلی سب اسٹیشن کے قیام کے ساتھ تقسیم نظام کو سدھارنے کا کام کر رہی ہے۔ انہو
ں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چھ ماہ میں سب اسٹیشن بن کر تیار ہو جائے گا جس سے علاقہ کی فراہمی میں اصلاح ہوگی۔ سب اسٹیشن کے سلسلہ میں معلومات فراہم کرتے ہوئے پاور کارپوریشن کے ایم ڈی اے پی مشرا نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں سب اسٹیشن میں دس ایم وی اے کے دو ٹرانسفارمر لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب اسٹیشن کی تعمیر کے بعد گئو گھاٹ اور بالا گھاٹ پر بڑھ رہے بجلی کے لوڈ کو کچھ کم کیا جا سکے گا۔ اس موقع پر چیف انجینئر لیسا اے پی سنگھ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ایس کے ورما، اور کئی دیگر افسر موجود تھے۔