بالوں کو صحت مند رکھنے کیلئے انہیں ہمیشہ صاف ستھرا رکھیں اور سر دھونے کیلئے صابن کا استعمال نہ کریں۔ بالوں کو کھینچنے یا رگڑنے سے گریز کریں۔ ہر دوتین مہینوں میں بالوں کی نوکیں تراشیں۔ سر دھونے کے بعد کنڈیشنر استعمال ضرور کریں۔ خشکی سے بالوں کو محفوظ رکھنے کیلئے کسی بھی تیل میں کسٹر آئل شامل کر کے ہفتہ میں ایک بار مساج کریں۔ وہ پانی جس میں سے دال اور سبزیاں دھوئی گئی ہوں بالوں کیلئے مفید ہیں۔ بالوں کو بے جا کومب، ہیئر ڈائیر، پرمنگ ، جیل اور دیگر کیمیائی عوامل سے جتنا ممکن ہو دور رکھیں۔ کم از کم ان کا بے جا استعمال ترک کردیں اور ہمیشہ معیاری اشیا کا استعمال کریں۔
بالوں کو تیز ہوا، دھوپ اور گردو غبار سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکارف کا استعمال کریں، سردھونے میں معتدل درجۂ حرارت کا پانی استعمال کریں۔ فکرمندی ، پریشانی اور ناقص غذا بالوں کی دشمن ہیں۔ ان سے پرہیز کریں اور پوری نیند لیں۔
چقندر ابال لیں۔ اب اسے کاٹ کر دوبارہ ابالیں اور اس پانی میں مہندی ملاکر بالوں میں لگائیں اس
سے بال جلد سفید نہیں ہوں گے۔
جوؤں سے نجات کیلئے:
نیم اور بیری کے پتے پیس کراس میں سر سوں کا تیل اور تھوڑا ساکافور یا پھٹکری ملاکر بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں اور سر پر کپڑا باندھ کر سو جائیں اور کنگھی کرتی جائیں۔
بالوں کیلئے ماہانہ پلان:
پہلا ہفتہ:اس ہفتے میں بادام کے تیل سے مساج کریں اور دودھ اور بیسن کے آمیزے سے سردھوئیں۔
دوسرا ہفتہ:روغن بادام کا مساج جاری رکھیں جبکہ سردھونے کیلئے ریٹھے کو بھگو کر اس کا جھاگ سر میں ملیں۔
تیسرا ہفتہ:روغن بادام کا مساج کریں اور سر دھونے کیلئے آملے کے پانی کا استعمال کریں۔
چوتھا ہفتہ:پہلے انڈے کو پھینٹ کر سر میں لگائیں پھر شیمپو کر کے نیم خشک بالوں میں روغن بادام کا مساج کریں۔پلنگ پر لیٹ کر اپنے بالوں کو نیچے لٹکائیں۔ روزانہ پانچ منٹ تک ایسا کرنے سے آپ کے بال تیزی سے لمبے ہوں گے۔