ممبئی: ودیا بالن کا شمار اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے والی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے لیکن یہ خاصیت انہیں اس وقت مہنگی پڑ گئی جب شوٹنگ کے دوران انہیں کئی زوردار تھپڑ کھانے پڑگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن آج کل اپنی نئی فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں فلم میں ان کا کردار ایک شادی شدہ عورت کا ہے جب کہ راج کمار راو¿ ان کے شوہر کا کردار نبھا رہے ہیں، فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سین میں راج کمار راو¿ اپنی بیوی کو زوردار تھپڑ جڑتے ہیں۔سین کی شوٹنگ کے دوران جب راج کمار راو¿ ودیا بالن کو تھپڑ مارا تو پورا سیٹ ہی سناٹے میں آگیا لیکن فلم کے ڈائریکٹر موہت سوری کو سین پسند نہیں آیا جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سین کی عکسبندی شروع ہوئی لیکن ودیا کو دوسرا تھپڑ بھی ڈائریکٹر کو متاثر نہ کرسکا بالآخر تیسری مرتبہ سین ڈائریکٹر کی مرضی کے مطابق عکسبند ہوگیا اور اس طرح ودیا بالن مزید تھپڑ کھانے سے بچ گئیں۔