ممبئی۔(ایجنسی)۲۰۱۲میںفلم ہیٹ اسٹوری سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی بنگالی اداکارہ پاؤلی دام جس کی گزشتہ برس صرف ایک ہی فلم انکور اروڑا مرڈر کیس ہی سینما گھروں کی زینت بنائی گئی کا کہنا ہے کہ ایک اداکارہ کے طور پر میں فلم میں عام اور ایک ہی طرح کے کردار نہیں کرنا چاہتی مجھے علم ہے کہ ایک ہی طرح کے کردار کرنے سے ہیروئن نہیں بنا جاسکتا۔اس لیے میں ہمیشہ مختلف قسم کی فلمیں کرنا پسند کرتی ہوں اگر مجھے مرکزی کردار ملا تو بھی میں ایک جیسے کردار اور کہانی والی فلم میں کام کرنے پر راضی نہیں ہوں گی۔ پاؤلی کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹوری کے بعد بہت سے فلمسازو ں نے مجھے اپنی فلموں میں ایک ایسی نوجوان لڑکی جو انتقام لینے کیلے جسم کا استعما
ل کرتی ہے کے کردار کی آفرز کی تھیں جنھیں میں نے قبول نہیں کیا لیکن اب امید ہے کہ مجھے مزید اچھے کرداروں کی آفرز کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں باہر کے کسی اداکار یا اداکارہ کے لیے اپنی جگہ بنانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ میرا کوئی گاڈ فادر نہیں ہے اور میں اس پر بہت خوش ہوں کہ میں کسی کی سپورٹ یا تعاو ن کے بغیر یہاں تک پہنچی ہوں پاؤلی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں موجود لوگوں کو علم ہے کہ میں مختلف قسم کے کردار کرسکتی ہوں اور میرے پاس اس وقت بھی اچھی ہندی فلموں کی پیشکشیں موجود ہیں۔ تاہم ان کے متعلق ابھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ فلم ’’ہیٹ اسٹوری‘‘ کے سیکوئل کا حصہ نہ بنائے جانے کے سوال پر کہنا تھا کہ میں خود ہیٹ اسٹوری ۲کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی اور یہ پہلے ہی طے ہوچکا تھا کہ میں سیکوئل میں کام نہیں کروں گی ایک سوال کے جواب میں پاؤلی نے کہا کہ رقص پر عبور رکھتی ہوں بنگالی فلموں میں بھی رقص کا مظاہرہ کرچکی ہوں جسے بہت پسند کیا گیا اب بنگالی فلم ’’بھوتر بھوبیشیات‘‘ کے ہندی ریمیک ’’گینگ آف گھوسٹ جس کے ہدایتکار ستیش کوشک ہیں کے لیے آئٹم سانگ بھی عکس بند کروا چکی ہوں۔
امید ہے شائقین کو آئٹم سانگ پر میری پرفارمنس پسند آئے گی اطلاعات کے مطابق ’’ہیٹ اسٹوری‘‘ کی اداکارہ پاؤلی دام ہدایتکار سبھاش سہگل کی رومانوی ہندی فلم ’’یارا سلی سلی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ بنگالی اداکار پارامبراتاچیترجی ہیرو کا رول ادا کریں گے۔ سبھاش سہگل کا کہنا ہے کہ جہاں تک مجھے علم ہے بنگالی فلموں کے دو بڑے اداکار پہلی مرتبہ بالی ووڈ کی کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں امید ہے ان دونوں کی اداکاری شائقین کو پسند آئے گی۔ پاؤلی دام کا کہنا تھا کہ ہم دنوں حال ہی میں بنگالی فلم ہرکولیس سے فارغ ہوئے ہیں۔میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ بہت بڑی تعداد میں بنگالی فنکار بالی ووڈ میں آرہے ہیں اور ان کی کارکردگی بھی بہت اچھی ہے۔ ادھر پاؤلی دام اوراداکارہ ریتوپار ناسین گپتا پہلی مرتبہ ہدایتکار سنجے ناگ کی فلم ’’پاراپار‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہی ہیںموتی نندے کے ناول سے ماخوز فلم ’’پاراپار‘‘ میں پاؤلی دام اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ ۴؍اکتوبر۱۹۸۰کو مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں پیداہونے والی پاؤلی دام نے لوریٹوباوبازار اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اسکالرشپ حاصل کیا میٹرک کے بعدپاؤلی نے یونیورسٹی اور کولکتہ کے ودیاساگر کالج میں داخلہ لیا اور کیمسٹری کے ساتھ گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی بعدازاں اس نے راجابازار سائنس کالج سے کیمسٹری میں پوسٹ گریجوایشن کی پاؤلی کا کہنا ہے کہ اسے بچپن میں عام بنگالی بچوں کی طرح اداکرہ بننے کی بجائے کیمیائی محقق یا پائیلٹ بننے کا شوق تھا اور اسی نظریہ کے تحت تعلیم بھی حاصل کی۔اوائل عمر میں ہی رقص کی تربیت حاصل کی تھی اور نوعمری میں ہی تھیٹر پر پرفارم کرنا شروع کردیا ۔واضح رہے کہ ۳۳ سالہ اداکارہ۲۰۰۳ میں پہلی مرتبہ بنگالی ٹیلی ویژن کی ایک ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوئی اس میں اس کی پرفارمنس کو سراہا گیا اور مزید ڈراموں میں کام کا موقع مل گیا اداکارہ کا کہنا تھاہے مجھے بنگالی ٹی وی سے اداکاری کے اصرار و رموز سیکھنے میں بہت مدد ملی جو آج اس کی فلمی زندگی میں کام آرہی ہے۔