ممبئی: بالی ووڈ کے ستاروں کو بھارتی انڈر ورلڈ کے مجرموں سے اکثر دھمکی آمیز کالیں موصول ہوتی رہتی ہیں۔ بھارتی انڈر ورلڈ کے مجرم بالی ووڈ کے ستاروں کو دھمکی آمیز کالیں کر کے نہ صرف پیسے وصول کرتے ہیں بلکہ اپنے ساتھ تقریبات میں شرکت کرنے اور تصویریں بنوانے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ اب بالی ووڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگ کو انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری نے دھمکی آمیز کال کر کے پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔
روی پجاری نے ارجیت سنگھ سے دو سٹیج شوز میں بغیر معاوضے پرفارم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارجیت سنگھ نے ممبئی کے تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے اور پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔