باندہ: اترپردیش میں باندہ کے تندواري علاقے میں معمولی تنازعہ پر ایک دلت نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مہوئی گاؤں کا للو پرساد (35) کنویں کے پاس مسواک کر رہا تھا۔ وہاں کچھ عورتیں پانی بھرنے آئی تھیں۔ للو نے مسواک کرتے وقت پانی کا چھینٹا عورتوں پر پڑ گیا۔ اس بات پر عورتوں اور للو میں تنازعہ ہوا۔ عورتوں نے گھر آکر گھروالوں کو اس کی اطلاع دی۔
دریں اثنا، للو کے لواحقین اور دوسرے فریق کی طرف سے رام لکھن سنگھ، شیو پال سنگھ، وشرام سنگھ، منموہن سنگھ اور دھرم پال سنگھ کنویں پر پہنچے ۔ دونوں کے مابین تنازعہ ہونے لگا۔ اس دوران رام لکھن سنگھ کی طرف کے لوگوں نے للو کوگولی مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ گرام سبھا کی زمین پر دونوں فریقوں کی طرف سے اپنا قبضہ بتایا جانا تنازعہ کی بنیادی وجہ ہے ۔ اس بات پر دونوں فریقوں میں پہلے سے کشیدگی تھی۔
مقتول کے اہل خانہ نے پانچوں افراد کے خلاف نامزد ررپوٹ درج کرائی ہے ۔ پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے ۔