ہاپوڑ (نامہ نگار)ضلع میں بدمعاشوں کے حوصلہ اتنے بلند ہوگئے ہیں کہ دن دہاڑے بھی لوٹ کی واردات کو انجام دینے سے بھی بدمعاش گریز نہیں کرتے ہیں ۔ بدھ کے روز دو بدمعاشوں نے سرعام باپ بیٹے سے پچاس ہزار روپئے لوٹنے کی کوشش کی۔ شور مچانے پر لوگوں نے ایک بدمعاش کو پکڑ لیا اور پٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالہ کردیا جبکہ بدمعاش کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ واقعہ ہاپوڑ دیہات علاقہ کے محلہ ایودھیا نگر کے باشندے نانک چند کے ساتھ پیش آیا ۔