بالی ووڈ میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کے بیٹوں نے بھی اپنی عمدہ اداکاری سے اپنے گھر اور باپ کا نام روشن کیا ہے۔بالی ووڈ میں کلاسیکل فلموں کے لئے مشہور پنکج کپور اور نصیرالدین شاہ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ان کی اولادیں بھی فلمی کیریئر میں قدم رکھ چکی ہیں۔پنکج کپور کے بیٹے شاہد کپور اپنی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔ادھر ان کی آنے والی فلم حیدر بھی اچھی ثابت ہوئی ہے
۔پنکج کپور اپنے بیٹے کی کامیابی سے کافی خوش نظر آتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ شاہد کو اداکاری وراثت میں ملی ہے لیکن وہ محنت اور لگن سے آگے بڑھا ہے۔انہوں نے اسے آگے بڑھانے میں کبھی بھی کسی سے سفارش نہیں کی۔نصیرالدین کے بیٹے ووان شاہ بالی ووڈ میں اپنی شروعات فلم ہیپی نیو ایئر سے کر رہے ہیں۔اگرچہ فلم میں شاہ رخ خان جیسا بڑا ستارہ لیڈرول میں ہے۔ایسے میں کیا ووان شاہ کو اپنا ہنر دکھانے کی مکمل موقع مل سکے گا۔لیکن ووان شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام سے بہت خوش ہیں۔نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ میرے گھر کی کوئی فلم کمپنی نہیں ہے
جس میں وہ ووان کو موقع دیتے۔ووان کو اپنے راستے خود تلاش کرنے ہیں۔نصیرالدین شاہ کو اپنے بیٹے پر پورابھروسہ ہے کہ وہ ان کا نام ضرور روشن کرے گا۔کافی عرصہ کے بعد ’کرش-۳‘ میں بیٹے کی ایکٹنگ دیکھ کر سریش اوبرائے کا کہنا تھا کہ وویک اوبرائے کی اس فلم میں ایکٹنگ کو دیکھ کر انہیں کافی خوشی ہوئی ہے۔امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک کی فلم گرو میں ان کی اداکاری سے باغ باغ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس فلم کے لئے وہ نیشنل ایوارڈ کے حقدار تھے۔راکیش روشن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے رتک روشن ہر لحاظ سے مجھ سے بڑھ کر ثابت ہوا ہے
۔فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کی کامیابی کے بعد سنیل دت نے بیٹے سنجے دت کے کاموں سے کافی خوشی ظاہر کی تھی۔دھرمیندر تو اپنے دونوں بیٹوں سنی دیول اور بابی دیول سے کافی خوش ہوں گے کیونکہ وہ دونوں بالی ووڈ کے جانے مانے ہیرو مانے جاتے ہیں۔رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور کو ایکٹنگ کے معاملے میں اپنے بازی مارتے دیکھ رہے ہیں۔تو ہیروپتی کی کامیابی دیکھ کر جیکی شراف اپنے بیٹے ٹائیگر شراف پر جان چھڑکتے نظر آ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ان سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہے۔