لکھنؤ: منتھرا علاقے کے باشندہ کسان کے بیٹے نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کے بعد کسان کے اہل خانہ نے بغیر پولیس کو اطلاع کئے بغیرآخری رسوم ادا کردیں۔ موصولہ خبر مطابق بنتھرا کے نیما برولی گاؤں کے باشندے کسان کا چودہ سالہ بیٹا گاؤں کے آدرش پبلک اسکول کے نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ جمعہ کی دوپہر کو لڑکے کا اہل خانہ سے کسی بات کے سلسلے میں تنازعہ ہوگیا تھا۔ اہل خانہ نے لڑکے کی سرزنش کی اہل خانہ کی سرزنش سے ناراض وہ گھر سے نکل گیا۔ کچھ دیر کے بعد اہل خانہ کو اطلاع ملی کہ لڑکے کی لاش گاؤں کے باغ میں درخت سے رسی کے سہارے لٹک رہی ہے۔ اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دیئے بغیر اس کی آخری رسوم ادا کردی۔