ہالی ووڈ: نارتھ امریکن باکس آفس پر اسٹریٹ آئوٹا کامپٹن گزشتہ ہفتے بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ فلم نے اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے کے دوران مزید 2 کرور 68 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ فلم اسٹریٹ آئوٹا کومپٹن کی کہانی 80 کی دہائی میں شہرت حاصل کرنے والے باپ گروپ این ڈبلیو اے کے کیریئر کے گرد گھومتی ہے۔ ادھر ٹام کروز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ”مشن امپوسیبل ” کا پانچواں حصہ اس ہفتے مزید ایک کروڑ 17 لاکھ کما کر دوسرے نمبر پر برقرار ہے جبکہ ہارر فلم سنسٹر ٹو اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے ایک کروڑ 6 لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہے ۔