ممبئی ۔ (وارتا) تین پہیہ گاڑی بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی اور دو پہیہ بنانے والی ملک کی دوسری سب سے بڑی کمپی بجاج آٹو کو اکتیس مارچ کو ختم ہوئی سہ ماہی کے دوران سات ارب چونسٹھ کروڑ روپئے کا منافع ہوا۔ جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے تقریباً مستحکم ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ مالی سال ۱۴-۲۰۱۳ء کی آخری سہ ماہی کے دوران اسے سات ارب چونسٹھ کروڑ روپئے کا منافع ہوا جبکہ گذشتہ سال ۱۳-۲۰۱۲ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران اس کا منافع سات ارب چھاچھٹ کروڑ روپئے تھا۔ گھریلو بازار میں مانگ کم ہونے کے سبب کمپنی کا منافع تخمیناآٹھ ارب چودہ کروڑ روپئے سے کم رہا ہے۔ حالانکہ اس دوران غیر ملکی بازاروں میں اس کی اچھی فروخت ہوئی ہے۔ وہیں دوسری جانب بینک آف انڈیا کا منافع گذشتہ اکتیس مارچ کو ختم ہوئی سہ ماہی میں ۳۱ء۲۶فیصدگر کر ۵۵۷کروڑ ۵۱لاکھ روپئے رہ گیا۔ بینک نے ممبئی اسٹاک ایکسچینج کو آج بتایا کہ ۱۴-۲۰۱۳ء کی آخری سہ ماہی میں اس کا منافع اس سے پہلے کے مالی سال کے اسی مدت کے سات سو چھپن کروڑ ستاون لاکھ روپئے سے کم ہوکر پانچ سو ستاون کروڑ اکیاون لاکھ روپئے رہ گیا۔ حالانکہ اس سہ ماہی کے دوران بینک کی کل آمدنی ۹۲ارب پینسٹھ کروڑ پچپن لاکھ روپئے سے بڑھ کر ایک سو بارہ ارب چوہتر کروڑ نو لاکھ روپئے پہنچ گئی ہے۔ بینک نے بتایا کہ پورے مالی سال ۱۴-۲۰۱۳ء کے دوران بھی اس کے منافع میں کمی آئی ہے۔