نئی دہلی (وارتا)دوپہیا گاڑی بنانے والی ملک کی دوسری کمپنی بجاج آٹو اس سال جنوری میں گھریلو بازار میں دولاکھ ۸۱ہزار ۳۹۰ مو ٹر سائیکلوں کی فروخت کی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں تین لا کھ ایک ہزار ۳۶۱ گاڑیوں کے مقابلے میں سات فیصد کم ہے ۔کمپنی نے بتایا کہ اس مہینے حا لانکہ اس کے بر آمدات میں سات فیصد کا اضافہ ہواہے اور اس نے ایک لاکھ ۳۷ ہزار ۶۴۴ گاڑیاں غیر ملکی بازاروں میںفروخت کی ہیں جبکہ جنوری ۲۰۱۳ میں یہ تعداد ایک لاکھ ۲۸ ہزار ۴۸۲ رہی تھی ۔گھریلو سطح پر کمپنی کی دوپہیا اور کا مرشیل گاڑیوں کے فروخت میں کل ملاکر ۸فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے ۔