بارہ بنکی (نامہ نگار)غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پربیٹھے رتیش کمار مشراایڈوکیٹ کے مطالبات پر تحریری یقین دہانی کے بعد ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ جے پی سنگھ نے دہی کھلا کر بھوک ہڑتال ختم کرادی۔انتظامیہ نے ان کے دس نکاتی مطالبات کو تسلیم کرلیا۔ ضلع انتظامیہ نے اسی قیمت پر اسٹامپ کی فروخت رجسٹرار آفس میں فراہم کرنے اور بدعنوانیوں کو دور کرنے کی بات تسلیم کرتے ہوئے بجلی کا نظام درست کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائی۔تحریر میں کہا گیا ہے کہ تمام مطالبات کو بلا کسی تاخیر کے پورا کیا جائے گا۔ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نے بجلی کے سلسلہ میں پندرہ دن کا وقت مانگاہے۔ ہڑتال میں ضلع بارایسوسی ایشن نے بھی مکمل تعاون دیا تھا۔ اے ڈیم ایم نے کہا کہ اگر کسی بھی طرح ک
ی کوئی شکایت ہوگی تو اسے بلا تاخیر دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس طرح بجلی ، رجسٹری آفس میں بدعنوانی اور اسٹامپ کے بارے میں مطالبے کو فوری طور پر تسلیم کرلیا گیا۔