لال گنج رائے بریلی(نامہ نگار) لال گنج پاورکارپوریشن کے افسران کی لاپروائی کا خامیازہ علاقہ کے لوگوکو بھگتنا پڑرہاہے مسلسل تین دنوں سے علاقہ میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی سبب معمولات زندگی متاثر ہوگئے ہیں واضح رہے کہ ۸جولائی سے آج تک علاقہ میں بجلی کی فراہمی ۲۴؍گھنٹے میں تین گھنٹے کئے جانے کے سبب لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے ۔دن ورات بجلی کے آنے جانے کا سلسلہ برقرار ہے۔
اگرپندرہ منٹ بجلی آتی ہے تو دوگھنٹے تک بجلی نہیں آتی۔بجلی محکمہ کے ایک افسرکے مطابق یہ لاپروائی یہاں پرتعینات انجینئر کے ذریعہ کی جارہی ہے جس کے تحت بجلی گھر میں بجلی ہونے کے باوجودخرابی کابہانہ بناکر سپلائی منقع کردی جاتی ہے اس کی وجہ سے لوگوںکو نہ تودن میں نہ رات میں آرام مل رہاہے۔ گھروں میں لگے ہوئے انورٹر بھی بے کار ثابت ہورہی ہے۔اس سلسلے میں طلبا، تاجر یونین ، کانگریس کارکنان نے کارپوریشن کے افسران کو انتباہ دیا ہے کہ اگرجلد ہی لال گنج علاقہ کے بدحال بندوبست کو بہترنہیں کیا گیاتو تحریک شروع کی جائے گی جس میں کسان یونین کے کارکنان شامل ہوں گے۔