کانپورشہر(نامہ نگار)۔سماجی ترقیات کمیٹی کے علاقائی صدر احمد رفیع انصاری نے جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شہرکے لوگ غیراعلانیہ بجلی تخفیف، خستہ حال سڑکوں اور گندگی سے پریشان ہو گئے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ دھرنا اور مظاہرے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے ۔ کیونکہ افسران عوام کے مطالبات پرتوجہ نہیں دے رہے ہیں جبکہ کانپور انتظامیہ بھی بجلی تخفیف سے پریشان ہے ۔ انھوںنے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تحریک میںکانپور کی تمام سیاسی وغیر سیاسی جماعتیں ، سماجی تنظیمیں متحد ہوکر سڑکوں پرنکل آئیں۔انھوںنے کہا کہ بجلی تخفیف کوئی اہم مسئلہ نہیں ہے ۔ ضرورت ہے متحد ہو کر تحریرشروع کرنے کی ۔جلسہ میں اوم شرن تیواری، اویس انصاری ،فیروز احمد ،سدھارتھ یادو، الکااستھانا ،محمد ظفر انصاری اور شیلو شریواستو وغیرہ موجود تھے۔