گورکھپور(نامہ نگار)غیراعلانیہ بجلی تخفیف کے خلاف کانگریس کارکنان وزیراعلیٰ کاپتلا نذرآتش کرنے کی کوشش کررہی تھی اسی دوران پولیس نے مظاہرین سے پتلا چھین لیااس کے بعد کارکنان نے سابق شہر صدر ارون اگرہی کی قیادت میں علی نگر چوراہے پر مظاہرہ کیا۔موصولہ خبر کے مطابق کانگریس لیڈردلیپ نشاد، حافظ فیاض اورجیتیندر شرما نے مشترکہ طورپر کہا کہ پہلی مرتبہ ایسا ہورہاہے کہ ماہ رمضان میں زبردست بجلی تخفیف کی جارہی ہے لوگ رات میں سونے کے بجائے سڑکوں اورچورا ہو ں پر چہل قدمی کرتے ہوئے رات گزار رہے ہیں۔ارون کمار اگہری نے کہا کہ بجلی تخفیف سے عام لوگوںکی زندگی متاثر ہورہی ہے اوران کی صحت خراب ہورہی ہے کیونکہ لوگوں کی نیند پوری ہورہی ہیں اورنہ بچے وقت پر اسکول پہنچ پا رہے ہیں ۔مظاہرین میں بال مکند چترویدی،شیلیش پانڈے ، رزاق علی ، سبھاش چودھری ،محمد حارث ،
وسیم خان، مصطفیٰ انصاری ، دیویندرمنی ترپاٹھی اوررامانند گپتا وغیرہ شامل تھے۔