گورکھپور (نامہ نگار)زبردست بجلی تخفیف سے ناراض آل انڈیا لوک تانترک کانگریس کے کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے مظاہر ہ کیا اس موقع پر علاقائی نائب صدر مہندرمشرا نے کہا کہ غیر اعلانیہ بجلی تخفیف کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ مقامی خرابیوں کے نام پر روزانہ تین سے پانچ گھنٹے کی تخفیف کی جارہی ہے۔سید وصی اختر، سنجے تیواری ، ابھیشیک سنگھ اورعرمان احمد نے مشترکہ طورپرکہا کہ بجلی تخفیف سے عوام میں ناراضگی ہے۔بجلی تخفیف سے کاروبارختم ہونے کے دہانے پرپہنچ گئے ہیں۔ٹرانسفارمر کو تبدیل کرنے میں کافی وقت لگ رہاہے۔
لیڈران نے انتباہ دیا کہ اگررات کے وقت بجلی کی تخفیف کو بند نہیں کیاگیاتووہ عوام کے ساتھ مل کر تحریک شروع کرنے کیلئے مجبورہوں گے۔