بارہ بنکی(نامہ نگار)ضلع کے خستہ حال بجلی بندوبست کے سلسلے میں صارفین سڑکوں پر اترنے کیلئے مجبور ہوگئے ہیں۔ صارفین نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اپنا حق حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہوگی تو کی جائے گی ۔بارہ بنکی کے خستہ حال بجلی بندوبست میں بہترین اورتخفیف کے علاوہ مقامی خرابیوں کے نام پرجو تخفیف کی جارہی ہے اسے فوری اثر سے ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔بجلی بندوبست کو بہتربنانے کی یقین دہانی سے کم بات پر صارفین اب تیار نہیں۔واضح رہے کہ بارہ بنکی میں زبردست بجلی تخفیف کی جارہی ہے ۔صبح پانچ سے شام چھ بجے ۱۳؍گھنٹے میں صرف چارگھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے بعد شام چھ بجے سے صبح پانچ بجے تک ہر ایک یا آدھے گھنٹے بعد نہ جانے کتنی مرتبہ بجلی کے آنے جانے کا سلسلہ رہتاہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ محکمہ پر کوئی بھی افسر کچھ بھی کہنے کیلئے تیار نہیں۔ ضلع کے چھ رکن اسمبلی جن میں سے تین وزیرہیں وہ بھی اس حیثیت میں نہیں ہیں
کہ اس مسئلہ کو حل کراسکیں۔