لکھنؤ(نامہ نگار)۔بجلی قیمت میں اضافے کے خلاف کانگریس ۱۵؍اکتوبر کو ریاست کے تمام اضلاع میں مخالفت کرکے مظاہرہ کرے گی ۔ پارٹی نے بجلی شرح میں ۱۴فیصد کا اضافہ کو عوام مخالف فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری نے کہا کہ مہنگائی سے پریشان ریاست کے عوام کے لئے تہوار کے وقت بجلی قیمت میں اضافہ ناانصافی ہے ۔ یہ عوام مخالف فیصلہ حکومت کا عوام کے تئیں حکومت کی غیر سنجیدگی کو دکھاتا ہے ۔ ڈاکٹر کھتر ی نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے خشک سالی اور
سیلاب سے متاثر غریب کسان دوہری مار جھیلنے کو مجبور ہے۔ ریاستی حکومت عوام کو بجلی مہیا کرانے میں محروم ہے شہری علاقوں میں ۸سے ۱۰گھنٹے بجلی تخفیف ہورہی ہے تو دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی تقریباً ۲گھنٹے یومیہ ہے ۔ ڈاکٹر کھتری نے ریاستی حکومت سے بجلی قیمت میں اضافہ کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست میں مکمل بجلی سپلائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی حکومت کے عوام مخالف فیصلے کے خلاف ریاست کے تمام اضلاع ، شہروں میں ۱۵؍اکتوبر کو دھرنا و مظاہرہ کیا جائے گا ۔