لکھنؤ(نامہ نگار)ٹنڈر کے عمل شفافیت برقرار رکھنے کیلئے اب مدھیانچل میں ای ٹنڈرنگ نظام نافذ کیاجائے گا۔ مدھیانچل ایم ڈی اے پی مشرا نے سبھی چیف انجینئروں اورسپرنٹنڈنگ انجینئروںکو یہ حکم دیاکہ محکمہ میں ای ٹنڈرنگ نظام نافذ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ای ٹنڈر طلب کئے جانے سے گڑبڑی کے امکانات بہت کم ہو جائیںگے اورکمپنیوں کی ہی شکایت بھی دور ہوگی کہ ٹنڈر دینے میں بدعنوانی کی گئی۔