لکھنؤ(بیورو)سمجھوتہ نہ ہونے پر منگل کو اترپردیش بجلی ملازمین یونین کے تحت سیکڑوں بجلی ملازمین نے شکتی بھون پر مظاہرہ کیا۔ یونین کے چیف جنرل سکریٹری صدر الدین کی قیادت میں مظاہرہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاور کارپوریشن میں ٹھیکہ ملازمین کا استحص
ال نہ ہو اس کیلئے تقریباً ۲۵ہدایتیں جاری کی ہیں لیکن کئی بار کہنے کے بعد بھی کارپوریشن اپنے احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو زیادہ تر جو پاور کارپوریشن ٹھیکیدار کو ملازمین کی تنخواہ کی مد میں رقم دیتا ہے اس کی پوری ادائیگی ٹھیکیدار افسران کی ساز باز سے ٹھیکہ ملازمین کو نہیں ہو رہی ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ ٹھیکیدار کو ہٹا کر ٹھیکہ ملازمین کو براہ راست ادائیگی کی جائے اس سے دس فیصد رقم کارپوریشن کی ہی بچے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی ماہ مختلف مطالبات پر غور کرکے مسائل حل نہیں کئے گئے تو ملازمین ہڑتال پر مجبور ہوںگے۔