لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ موٹر سائیکل سوار بجلی میکینک بجنور سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا۔ کہ شہید پتھ وراج ٹاور کے نزدیک اس کی موٹر سائیکل میں تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں زخمی میکینک کو مقامی لوگوں نے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے علاوہ پی جی آئی میں اسکوٹی سوار ڈی ڈی نیوز میں تکنیشین پرمود کما شریواستو کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ بارہ بنکی کے ٹکیت نگر میں رہنے والا بجلی میکینک چوبیس سالہ ہریش چندر اپنی ہیرو ہانڈاپیشن پروموٹر سائیکل نمبر یو پی ۳۲ اے ڈبلیو ۲۶۶۵ سے جمعرات کو بجنور رشتہ داری میں گیا تھا ۔ہریش چندر جب شہید پتھ وراج ٹاور کے نزدیک پہنچا تبھی سامنے سے آرہے ٹرک نمبر یو پی ۴۱ ٹی -۶۶۱۸نے ٹکر ما ردی ۔ ٹرک کی ٹکر سے ہریش چندر دور جاکر گرا ۔ مقامی لوگوں نے زخمی ہریش چندر کو ٹراما سینٹر پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ہریش چندر کی اندرا نگر واقع گڈو الیکٹرانکس میں کام کرتا تھا۔ دوسری جانب ابھار ایلڈیکو کالونی میں رہنے والے ۵۵ سالہ پرمود کمار شریواستو جمعہ کو اپنی اسکوٹی سے کام پر جا رہے تھے کہ چریا باغ شہید پل کے نیچے ان کی اسکوٹی پر نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے پرمود گر گئے اور زخمی ہو گئے۔
لوگوں نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا اور اس کے پاس ملے موبائل فون کی مدد سے حادثہ کی اطلاع گھر والوں کو دی۔