سلطان پور:اترپردیش میں ضلع سلطان پور کے دوست پور علاقے میں کل شام بجلی ٹھیک کرتے وقت کرنٹ لگنے سے ایک لائن مین ہلاک ہوگیا۔
پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ گوسے سنگھ پور کے رہنے والے رگھو (30) ورسنگھ پور بجلی مرکز پر طویل عرصے سے دہاڑی پر لائن مین کا کام کر رہا تھا۔ کل شام وہ گوسی سنگھ پور کے ٹرانسفارمر کے نزدیک بجلی ٹھیک کر رہا تھا کہ بجلی لائن چالو ہوگئی جس سے کرنٹ لگنے سے اس کی موقع پرہی موت ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع پر سینکڑوں گا¶ں والے وہاں جمع ہوگئے اور بجلی محکمہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے لاش کو سڑک پر رکھ کر معاوضہ کا مطالبہ کرنے لگے جس سے سڑک جام ہوگیا۔ بعد میں صدر کے ایم ایل اے ارون سنگھ وہاں پہنچے اور مطالبہ پورا کرنے کی یقین دہانی کروا کر جام ختم کرایا۔