گورکھپور(نامہ نگار)بجلی محکمہ کی جانب سے گذشتہ ہفتہ مہانگرمیںشروع کی گئی بجلی چوری کے خلاف مہم کولے کر مخالفت ہونے لگی ہے ۔اسے لے کرمیاںبازار،پیلی کوٹھی میںصارفین نے ایک جلسہ کیااور محکمہ کے کارگذاریوںکی مذمت کی ۔ الزام لگایاگیاکہ محک
ہ کے افسران، ملازمین دہشت کاماحول پیداکررہے ہیں۔ قانون کوطاق پررکھ کر مہم چلائی جارہی ہے ۔جلسہ کی صدارت راجیشور پرشاد نے کی انھوںنے کہاکہ محکمہ کی جانب سے میٹرمیں چھیڑخانی کاالزام بے بنیادہے ۔محکمہ کے ذریعہ ہی میٹرلگواتے وقت خصوصی میٹریاعام میٹر لگوانے کیلئے پوچھاجاتا ہے ۔خصوصی میٹر عام معمول کی رفتارسے چلتاہے اورعام میٹر تیز رفتاری سے چلتا ہے ۔صارفین نے ملازمین پرکنکشن ٹھیک کرنے کے نام پرپیسے کی وصولی کاالزام لگایا۔صارفین کوچورکہنے سے قبل محکمہ کے چوروںکاپردہ فاش ہونا چاہئے ۔جلسہ میں سیوالال، رنجیت یادو،سنتوش مشرا، رادھے شیام گپتا،انجنی شریواستو ،پرویز احمد،محمد نصرالدین ، نہال احمد وغیرہ موجود تھے۔