بہرائچ(نامہ نگار) اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے محلہ چھاونی میں آج ہائی ٹنشن بجلی کا تار گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو نازک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے چھاونی چوراہے پر بجلی ملازمین کی لاپرواہی کے سبب آج صبح اس وقت افراتفری مچ گئی جب ہائی ٹنشن تار ٹوٹ کر گر گیا جس کی زد میں آنے سے چھوٹو (۳۰) جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ رنکو (۲۲) اور پرمود (۱۸) بْری طرح جھلس گئے۔ دونوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔