مورینہ: مدھیہ پردیش کے اس ضلع میں کوتوالی تھانہ علاقے کے ایک محلے کے چار مکانوں میں کرنٹ پھیلنے سے ایک نوجوان ہلاک اور تین عورتوں سمیت پانچ افراد برک طرح جھلس گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گنیش پورہ کے سیتا پورم بندوق والی گلی میں کل رات تقریباً دو بجے ہائی ٹینشن کے تار میں اچانک خرابی آجانے سے چار گھروں میں بجلی کے سازوسامان اور لوہے وغیرہ کے سامان میں کرنٹ پھیل گیا ۔ اسی دوران نسیم (18) نامی ایک نوجوان نے جیسے ہی گھر میں رکھے فرج کو کھولنے کی کوشش کی تبھی وہ کرنٹ کی زد میں آگیا اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگء۔کرنٹ پھیلنے سے مچی افراتفری میں تین عورتوں سمیت پانچ افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں مورینہ کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔