لکھنؤ (نامہ نگار)۔ریاست میں اضافی بجلی شرح وفکس چارج کے خلاف قومی راشٹر وادی پارٹی خاتون برگیڈ نے کارپوریشن کی شویاترانکالی ۔ مظاہرین نے حضرت گنج گاندھی مجسمہ سے شکتی بھون تک شویاترانکالی ۔ اس کے بعد شک
تی بھون پرمظاہرہ کیااور اضافی شرح کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا۔ قومی راشٹروادی پارٹی کے ترجمان وجے کمارپانڈے نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کمپنیاں صنعتی گھرانے کے دبائومیں مہنگی بجلی خرید رہی ہیں اس کاخمیازہ صارفین کوبھگتنا پڑ رہا ہے ۔سرکاری عمارتوں پربقایابل کو وصول کرنے کے بجائے وقت پربل کی ادائیگی کرنے والے صارفین پربوجھ بڑھایاجارہاہے ۔انھوںنے کہا کہ پارٹی نے گذشتہ ۳۰جولائی کواضافی شرح کی تجویز کی شویاترانکال کر مخالفت ظاہر کی اور عرضداشت کے ذریعہ بجلی قیمتوںمیں اضافہ نہ کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔ گورنر سے پارٹی کے نمائندہ وفد نے مل کرعرضداشت سونپی تھی۔ پارٹی کے صدر پرتاپ چندر کی قیادت میںلوگوںنے گرفتاریاں بھی دی تھیں۔ آخر میں بجلی محکمہ خسارے کاحوالہ دے کرکچھ ترمیم کے بعد بجلی کی قیمت میں ۴۴فیصد اضافہ نافذ کردیا۔ اب یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ بجلی کی قیمت گذشتہ برس بڑھانے کے بعداس برس بجلی شرح میں اضافہ کیوں کیاجارہا ہے ۔