فتح پور (نامہ نگار)گزشتہ کئی ہفتوں سے زبردست گرمی نے لوگوں کا جینا محال کردیاہے۔ صبح دس بجے سے شام چاربجے تک چلنے والی گرم ہوا ؤں سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ایسے حالات میں بجلی تخفیف لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔ بجلی تخفیف سے کاروباری بھی پریشان ہیں اور چھوٹی صنعتوں پر بھی منفی اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ سڑکوں وبازاروں میں سناٹا طاری رہتاہے۔ سرپرست اپنے بچوں کی صحت کے لئے فکرمند ہیں۔ بجلی کی آنکھ مچولی اور لووولٹیج کے مسئلہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ ۲۴گھنٹہ میں صرف پانچ یا چھ گھنٹہ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ لووولٹیج کے سبب پنکھوں کی رفتار بھیکم ہوجاتی ہے ۔ فتح پور کا درجہ حرارت تقریباً۴۳ڈگری ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عوامی معمولات پر بھی اثر پڑرہاہے۔ پانی کا مسئلہ بھی لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔